مسلم لیگ خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی قوت بن گئی ‘حمزہ پرویز

September 21, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر اور پراونشل کمیٹی کے ممبر صاحبزادہ حمزہ پرویز نے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے مسلم لیگ خیبر پختونخوا میں بہت بڑی سیاسی قوت بن گئی ہے انشا اللہ خیبر پختونخوا میں آنے والی حکومت مسلم لیگ کی ہوگی جبکہ خدمت کےجذبہ سے سرشار عوامی سیاستدان انجینئر امیر مقام ہوں گے ۔ انہوں نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلابوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر پوری قوم افسردہ ہے انجینئر امیرمقام کی ہدایت پر متاثرین کا ساتھ دینے کے لئے مسلم لیگ کی تمام سیاسی گرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور مسلم لیگ کے کارکن سیلابوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں یہ قوت سیاست چمکانے کانہیں بلکہ مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دینے کا وقت ہے لیکن عمران نیازی مشکل وقت میں متاثرین کاساتھ دینے کی بجائے سیاست چمکا رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے صوبے کے مسائل صوبے کے عوام پر خرچ کرنے کی بجائے دھرنوں اور عمران خان کی انتخابی مہم پرخرچ کئے جا رہے ہیں پی ٹی آئی کے 9سالہ دور حکومت میں ضلع نوشہرہ کومثالی ضلع بنانے کی بجائے نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع نوشہرہ میں پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے ۔