پی ٹی آئی فنڈنگ انکوائری ،عمران اسماعیل اور سیما ضیاء کو پیش ہونے کی ہدایت

September 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فنڈنگ سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سیما ضیاء کی درخواست پر درخواست گزاروں کو 26 ستمبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے و دیگر سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔