پشتو اکیڈمی کی خدمات قابل تحسین ہیں، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

September 23, 2022

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواایس او جنوبی پشتونخوا زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد نے آرگنائزر سیف اللہ خان کی قیادت میں پشتو اکیڈمی کوئٹہ جاکر صدر سہیل جعفر اور کابینہ کے دیگر اراکان کومنتخب ہونےپرمبارک باددی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پشتو اکیڈمی کی خدمات قابل تحسین ہیں نئی کابینہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت پشتو زبان ،ثقافت ، دود ودستور اور تاریخ کو زندہ رکھنے کیلئے بھر پور محنت کرے گی تنظیم پشتو اکیڈمی کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں وفد میں سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، ڈپٹی آرگنائزرز ڈاکٹر زبیر خلجی ، زیبر ترین ، بشیر افغان ، ہارون موسی خیل ، شریف دومڑ اور دیگر شامل تھے۔