بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ ایک بار پھر شادی کے لیے تیار

September 23, 2022

جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کی شہرت یافتہ اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو سابقہ شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کے تقریباً ایک برس بعد اب دوبارہ شادی کے لیے تیار ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کئی ہٹ تیلگو اور تامل فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والی 35 سالہ اداکارہ نے یوگا گرو سدھگورو جگدیش وسدیو کی جانب سے راضی کرنے پر ہاں کردی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ چند ہفتے قبل بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ٹاک شو کافی ود کرن میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی محبت کی متلاشی نہیں ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اور سابق شوہر ایک دوسرے کو ناپسند کرتے ہیں۔