قرض دہندگان سے قرضوں میں ریلیف کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

September 24, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کی خبر کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی قوم تباہ کن سیلاب کے تناظر میں دو طرفہ قرض دہندگان سے قرضوں میں ریلیف کی کوشش کر رہی ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کمرشل بینکوں یا یورو بانڈقرض دہندہ سے کوئی ریلیف نہیں لے گی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک ترقیاتی ایجنسی نقدی کی کمی کے شکار ملک پر قرض کی از سر نو تشکیل کے لیے زور دے رہی ہے جس کے بعد پورے دن میں پاکستان کے بانڈز کی قیمت نصف تک گر گئی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تباہی کے پیش نظر ہم دو طرفہ پیرس کلب کے قرض دہندگان سے قرض میں ریلیف کے خواہاں ہیں۔ ہم کمرشل بینکوں یا یورو بانڈ قرض دہندگان سے نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔