چترال میں پل عبور کرتے ہوئے 3 بچے دریا میں ڈوب گئے

September 24, 2022

چترال (نمائندہ جنگ )ضلع اپر چترال کے زنگ لشٹ کے مقام پر تین بچے عارضی پیدل پل عبور کرتے ہوئےدریائےتورکہو میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے جن میں ایک کی لاش بر آمد کرلی گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہےمذکورہ بچے واشچ کے مقام پر فٹ بال میچ دیکھنے گئے تھے واپسی پر شام کے وقت ایک بچہ پاوںپھسل کر عارضی پل سے دریا میں جاگرا اس کے ساتھیوں نے اسے بچانے کی کوشش میں خود بھی دریائےتورکہو میں ڈوب گئے لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے ایک بچہ ساتویں کا طالب العلم جبکہ دو چھٹی میں پڑھتے تھے نام فوری طور پر معلونہ ہو سکے۔