پاکستان کی چین کو برآمدات میں 6.23 فیصد اضافہ ہوگیا

September 24, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی چین کو برآمدات رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 6.23 فیصد اضافے کے ساتھ 2.40 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی چین کو برآمدات رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 6.23 فیصد اضافے کے ساتھ 2.40 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔رواں سال مجموعی طور پر جنوری سے اگست تک پاکستان سے چین کی درآمدات اور برآمدات سالانہ 7.28 فیصد اضافے کے ساتھ 18.41 بلین ڈالر رہی جبکہ 2021 کی اسی مدت میں یہ 17.16 بلین ڈالر تھی۔ اگست کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں سالانہ 25.71 فیصد کمی ہوئی۔