غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے کراچی میں داخل ہونے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے والے 6 افغان باشندے گرفتار

September 24, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عوامی کالونی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے کراچی میں داخل ہونے والے اور پاکستان مخالف نعرے لگانے والے 6افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار افغان باشندوں کے نام عبدالخالد،حنیف اللہ، حبیب، فضل، عبداللہ،اور بخت معلوم ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بغیر کسی مُلکی شناخت کے کورنگی میں گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے ۔گرفتار افغانی باشندوں کا سابقہ کرمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے ۔