پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک، اکانومی میں 149واں نمبر

September 24, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک ہے تاہم اکانومی کے لحاظ سے پاکستان کا 149 نمبر ہے، پاکستان میں آبادی کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ ہے، اگر آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو حالات خطرناک حد تک خراب ہو سکتے ہیں، پاکستان جیسے ممالک کو آنے والی موسمیاتی تباہیوں کا شدید نقصان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی، میڈیا اور سیاست دانوں کے ماہرین نے پاکستان کو درپیش عصری چیلنجز پر منعقدہ نیشنل پیپلز اسمبلی کے دوران کیا۔