جہاز کے حوالے سے خبر، PNSC کا موقف سامنے آگیا

September 24, 2022

کراچی(پ ر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) نے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی اور ایک بیان میں کہاکہ حال ہی میں حاصل کیے گئے Aframax ٹینکرز یعنی مردان اور سرگودھا کو اگست 2022 میں PNSC کے بیڑے میں شامل کیا گیا اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ درجہ بندی سوسائٹی یعنی امریکن بیورو آف شپنگ (ABS) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، سرگودھا اپنے کلائنٹ کے اطمینان کے ساتھ کامیابی سے ٹریڈ کر رہا ہے اور فی الحال PQA ٹرمینل پر اپنا دوسرا کارگو ڈسچارج کرنے کی برتھ پر ہے، آئل کمپنیز انٹرنیشنل میرین فورم (OCIMF) نے 6 ستمبر 2022 کو تصدیق کی ہے کہ جہاز کے پمپنگ سسٹم سمیت تمام مشینری سروس کے لیے موزوں ہے۔