ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کو بزنس ایکسلنس ایوارڈ سے نوازا گیا

September 24, 2022

لاہور(پ ر)ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ سمٹ (SAPS) نے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کو چھٹے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2022 میں ساؤتھ ایشیا کی ٹاپ 100 پاور ویمن ایوارڈ سے نوازا۔ دریں اثنا، SPAS نے پین پیسفک سونارگاؤں، ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں سپیریئر یونیورسٹی کو ایمرجنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا۔