شمالی وزیرستان: دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 اہلکار شہید

September 25, 2022

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بم دھماکے میں شہید ہوئے نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا۔

اس کے علاوہ دھماکے کے دوسرے شہید 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔