سندھ میں سانس، ڈائریا، ملیریا اور جلدی امراض بے قابو، ملک بھر میں 10 اموات

September 25, 2022

سکھر، کراچی (بیورورپورٹ ، نیوز ڈیسک) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض ، ڈائریا، ملیریا اور جلدی امراض بے قابو ، ہزاروں افراد متاثر ، گیسٹرو ، بخار اور سانس کے مرض میں مبتلا مزید تین بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،نیشنل ڈیزاسٹری مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید10افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، یہ تمام اموات سیلاب سے متعلق ہوئیں، سندھ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق صوبے بھر میں لگائے گئے مختلف میڈیکل کیمپس میں 24گھنٹوں کے دوران 71ہزار398مریض رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جن میں سے بیشتر سیلابی پانی کی وجہ سے پھوٹنے والی بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ مریض سینے کے امراض میں مبتلا ہیں جن کی تعداد 13ہزار 989 ہے۔ 12ہزار 777افراد کو ڈائریا کی شکایت رہی۔