سندھ میں سیلاب متاثرین ایک ماہ بعد بھی آسمان تلے بے یارومددگار

September 25, 2022

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) سندھ میں سیلاب متاثرین ایک ماہ بعد بھی آسمان تلے بے یارومددگا ر، سیلاب متاثرین کو ٹینٹ اور راشن نہ مل سکا، ہزاروں افراد بچوں کے علاج کیلئے پریشان ہیں، ہیضے اور ملیریا کے بیمار افراد علاج کے منتظر ہیں۔ وارہ سے لے کر سہیون تک لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ بدین، میر پور خاص اور دیگر شہروں میں بھی متاثرین دہائیں دینے لگے۔ متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ جب وہ مرجائیں گے تو کیا تب ہی ان کی داد رسی ہوگی ۔