پاکستان میں آبادی کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ ہے، مقررین

September 25, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک ہے تاہم اکانومی کے لحاظ سے پاکستان کا 149نمبر ہے، پاکستان میں آبادی کا مسئلہ تمام مسائل کی جڑ ہے، اگر آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو حالات خطرناک حد تک خراب ہوسکتے ہیں، پاکستان جیسے ممالک کو آنے والی موسمیاتی تباہیوں کا شدید نقصان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی، میڈیا ماہرین اور سیاست دانوں نے پاکستان کو درپیش عصری چیلنجز پر منعقدہ نیشنل پیپلز اسمبلی کے دوران کیا۔ اس سیشن کا انعقاد آواز CDS، گلوبل کال ٹو ایکشن اگینسٹ پاورٹی، دی پیپلز ویکسین، UGOOD، پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔ سیشن سے سی ای او آواز CDS، محمد ضیاء الرحمن، کنوینر پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس، اشتیاق گیلانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر UGOOD، ثمینہ نذیر صدر PODA، ظفر اللہ خان، کنوینر پارلیمانی ریسرچ گروپ، مصطفیٰ تالپور ریجنل ڈائریکٹر آکسفیم انٹرنیشنل نے خطاب کیا۔