مغرب روس فوبیا کا شکار ہے، روسی وزیر خارجہ

September 25, 2022

اقوام متحدہ (اے ایف پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین جنگ کے معاملے پر مغربی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ امریکا اور اسکے دیگر اتحادی ان کے ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ مغرب روس فوبیا میں اس طرح مبتلا ہوگیا ہے جس کی پہلے کبھی کوئی نظیر نہیں ملتی۔