کوشش ہے سردیوں سے پہلے متاثرین گھروں کو جاسکیں، مراد علی شاہ

September 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ سردیوں کی آمد سے پہلے سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جاسکیں کیونکہ موسم سرما خیموں اور سڑکوں پر رہنے والوں کیلئے مزید مسائل پیدا کر دے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو عالمی بینک کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، وفد کی سربراہی ریجنل نائب صدر جنوبی ایشیاء مسٹر رائسر کررہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس ملاقات میں صوبے میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان کی بحالی کے حوالے سے 1.1؍ ارب ڈالرز کا منصوبہ پیش کیا۔