ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھائیں، عامر خان

September 25, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 239یں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھائیں،ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مخالفین نے من گھرٹ اور جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے تاکہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک کم کیا جا سکے لیکن ان بیوقوف اور کم عقل لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ ایم کیو ایم کو نہ کوئی ایسے من گھرٹ اور جھوٹے الزام لگا کر ختم کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کے ووٹ بینک کو کم کر سکتا ہے ایم کیو ایم سے محبت آج بھی عوام کے دلوں میں ہے ہمارا اور آپ کا بنیادی فرض ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں اور ایم کیو ایم پاکستان کا دفاع کریں ۔