اقوام متحدہ اجلاس میں بلاول بھٹو کو شادی سے متعلق سوال کا سامنا

September 25, 2022

اسلام آباد(فاروق اقدس) پاکستان کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو مختلف مواقعوں اور تقریبات میں سیاسی سوالوں کے ساتھ ساتھ بسااوقات اپنی شادی سے متعلق نجی سوالوں کے جواب کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے گوکہ اکثر وبیشتر وہ اس سوال کے جواب سے گریز کرتے ہوئے صرف مسکراہٹ پر اکتفا کرتے ہیں۔


تاہم اس مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جہاں موقعہ کی مناسبت سے انہیں بین الاقوامی ، عالمی امور اور پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق سوالات کا ہمہ وقت سامنا رہا وہیں ایک غیر ملکی صحافی نے بلاول بھٹو سے ان کی شادی کے بارے میں بھی سوال کر لیا تاہم سوال سے پہلے انہوں نے ایک مرتبہ ان سے یہ تصدیق بھی کی کہ ’’کیا یہ درست ہے کہ آپ نے ابھی شادی نہیں کی‘‘ ۔ جس کے جواب میں بلاول بھٹو نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ اثبات میں جواب دیا ۔