ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم

September 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں محمد عبداللہ کو مسلح ڈاکو نے روک کر موٹر سائیکل مالیت 95ہزار نقدی 30ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوتوالی کے علاقے میں محمد امین کا موبائل فون نامعلوم شخص چوری کرکے لے گیا اسی تھانے کی حدود میں محمد خلیل کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے جس پر متعلقہ پولیس نے ان واقعات پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔