ڈینگی کے مریض اب صحت کارڈ سے علاج کراسکیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

September 25, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھرمیں اب ڈینگی کے مریض صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج معالجہ کو یقینی بناسکیں گے انہوں نے سہولت کیلئے کاوش کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ اور سی ای اوپی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹرعلی رزاق کو شاباش دی یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے مریض صحت کارڈپرچ علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کرسکتے ہیں عوام معلومات کیلئے ہیلپ لائن 0800-09009پرکال کریں قومی صحت کارڈ ایپلی کیشن سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے ۔