پاکستان میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹر سعید کھوکھر

September 25, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ماہرامراض معدہ و جگر پروفیسر ڈاکٹر سعید کھوکھر نے کہا کہ برطانیہ ، امریکہ اور یورپ میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کم ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں یہ مرض اتنی ہی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے وہ گزشتہ روز امریکہ کے مطالعاتی دورہ مکمل کرنے کےبعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ڈاکٹر سعید کھوکھر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی او ر سی کا 100فیصد علاج دستیاب ہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کی درست اور بروقت تشخیص ہو جائے ۔