ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت، ضیا عباس

September 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے اس وقت ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، جس کے بغیر ملک میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی ہے، انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سیاست دانوں کو ملک کو بحران سے باہر لانے کے لئے جو مشورہ دیا ہے، وہ خوش آئند ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔