توہین مذہب کیس میں سینئر صحافی وقار ستی کی عبوری ضمانت کنفرم

September 25, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے توہین مذہب کیس میں سینئر صحافی وقار مسعود ستی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وکیل صفائی قاضی حفیظ الرحمٰن اور پراسیکیوٹر نغمانہ بشیر کے علاوہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سیکرٹری راجہ خلیل احمد، شکیلہ جلیل، طارق چوہدری، عابد عباسی، کاشان اکمل، یوسف خان، ملک زبیر اعوان سمیت جڑواں شہروں کی مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن مدعی مقدمہ اس کا وکیل اور تفتیشی افسر حاضر نہ تھے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت ایک گھنٹے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔