خاتون سے 10 لاکھ کا فراڈ، آپ نے خود انفارمیشن اسکیمر کو دیں، بینک کا مراسلہ

September 25, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) دو ماہ قبل ایک نجی بینک کے اکاؤنٹ سے عمر رسیدہ خاتون کو دس لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا۔ واقعے کی رپورٹ سائبر کرائم کراچی اور بینک کو کی گئی۔ سائبر کرائم میں تحقیقات سست روی کا شکار ہے جبکہ بینک نے خاتون کو مراسلہ بھیجا ہے کہ خاتون نے خود سے ساری انفارمیشن اسکیمر کو دیں۔ خاتون نے ایف آئی اے کو بیان دیا تھا کہ اسکیمر کے پاس پہلے سے ہی تمام معلومات موجود تھیں انھوں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بینک کے کسی ملازم نے اسکیمر کو تمام معلومات فراہم کی ہوں۔ بینک نے کلیم پر معذرت کرتے ہوئے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بینکنگ محتسب پاکستان سے رابطہ کر سکتی ہیں۔