بلوچستان میں سیلاب روزی روٹی کمانے کے باغات اجاڑ گیا

September 25, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بلوچستان میں سیلاب روزی روٹی کمانے کے باغات اجاڑ گیا، سیب، انار اور انگور کے باغات مٹی کا ڈھیر بن گئے، ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 4 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ کوئٹہ کے زمینداروں نے سرکاری امداد کا انتظار کئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔