بھکر، کوٹ سلطان سےروزنامہ جنگ کا نامہ نگاربیوی سمیت قتل

September 25, 2022

دُلےوالا/بھکر(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ لیہ کےعلاقہ کوٹ سلطان سے روزنامہ جنگ کے نامہ نگار کو بیوی سمیت قتل کر دیا گیا ملتان سے واپس گھر جاتے ہوئے مظفرگڑھ کے علاقہ اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار عبداللہ اور اس کی بیوی ثمینہ موقع پر جاں بحق ہو گئےواقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے عامر نامی حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق مقتولہ ثمینہ اس کی بہن تھی اور اس نے غیرت کے نام پر ثمینہ اور عبداللہ کو قتل کیا شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں پولیس تھانہ سنانواں ضلع مظفر گڑھ مزید تحقیقات کر رہی ہے عبداللہ نے تین ماہ قبل دائرہ دین پناہ کی رہائشی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی ۔