جیو پر آج دیکھیں، ڈاکٹر آصف محمود جاہ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، نعمان حبیب کی اہلیہ کیساتھ ”ہنسنا منع ہے“ میں شرکت

September 25, 2022

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی محتسب برائے ٹیکس ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات 60دِن کے اندر اندر حل کرتے ہیں۔ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز فلاحی کاموں کی وجہ سے ملے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آصف محمود جاہ کا مزید کہنا تھا کہ بطور وفاقی ٹیکس محتسب 6 ماہ کی سزا دے سکتا ہوں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام7بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ ٭پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار نعمان حبیب اور اُن کی اہلیہ عاصمہ نعمان ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی۔ مقبول ترین کامیڈی شو رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔