افغانستان میں سابق پاکستانی سفیر منصور احمد خان کیساتھ پہلی بار اندرونی اور چشم دید کہانی ”جرگہ“ میں دیکھیں

September 25, 2022

کراچی (جنگ نیوز) چند روز قبل ریٹائر ہونے والے افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کے ساتھ پہلی مرتبہ افغان حکومت، طالبان اور ٹی ٹی پی کے حوالے سے اندرونی اور چشم دید کہانی اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی جائے گی۔ افغان طالبان کی حکومت میں کس کی کیا حیثیت ہے، طالبان حکومت زیادہ عرصہ برقرار رہ سکتی ہے یا نہیں، افغان اور پاکستانی طالبان کا حقیقی تعلق کیا ہے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کس نے اور کیسے کئے اور اُس کے کیا نتائج نکلے۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔