ایک اور ایئر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل

September 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے میں مزید ایک ایئر بس اے 320 طیارے کو قومی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 اے 320 طیارے حاصل کیے ہیں، تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جبکہ چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا۔