مریم کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی

September 25, 2022

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم نواز شریف کے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق دائر درخواست پرتین رکنی بینچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریگا۔ ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے ہفتہ کو جاری کی گئی کاز لسٹ میں پاسپورٹ سے متعلق دائر درخواست بھی شامل ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریگا۔ بینچ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر مشتمل ہوگا۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔