پشاور، عوام سرکاری آٹا کے حصول کیلئے رل گئے، خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور

September 25, 2022

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورمیں سرکاری آٹے کے حصول کیلئے عوام رل گئے، شہری مخصوص سیل پوائنٹس پر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر آٹا خریدنے اور اکثر خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں جہاں بدنظمی، لڑائی جھگڑوں اور بدانتظامی کے باعث کئی افراد زخمی اور متعدد بے ہوش ہوگئے ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد صوبہ کے عوام کو سبسڈائز نرخوں پر سرخ آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے 37 ارب روپے مختص کئے ہیں ، صوبہ میں سینکڑوں سیل پوائنٹس قائم کئے ہیں جہاں عوام کو 10 کلو آٹے کا تھیلہ 490 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے تاہم عوام کیلئے مخصوص سیل پوائنٹس پر آٹا ٹرکوں سے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔