کراچی کی نشست جنہیں جتوائی گئی وہ خود بھی حیران ہیں، خالد مقبول

September 25, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم کو ختم کرنے والے آج خود ہار تے جا رہے ہیں اور آنے والا کل بھی ایم کیو ایم ہی کا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس حیدرآباد میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے پہلے سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ دو حصوں میں تقسیم تھا اور مہاجروں کیلئے مثال مشہور تھی کہ ان میں اتحاد نہیں ہوسکتا مگر اے پی ایم ایس او بنانے کے بعد ہم نے مہاجروں کو سکھایا کہ ہم مہاجر ہیں اور آج ہمارا اتحاد پوری دنیا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتراض اور مشورہ آپکا حق ہے اور یہ آپ پر لازم ہے آپ تنظیم کی بہتری کیلئے ہر فورم پر بات کریں۔