بلدیاتی اور ضمنی الیکشن میں گہما گہمی کا فقدان

September 25, 2022

کراچی (جمشید بخاری) سندھ میں کراچی کےبلدیاتی انتخاب کے دوسرے موخر مرحلے کےچھ اضلاع میں سمیت قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 237اور239میں ضمنی انتخاب کے اعلان کے باوجود انتخابی ماحول نہیں بن پایا امیدواروں سمیت ووٹر انتخاب سے لا تعلق نظرآتے ہیں جبکہ بعض سیاسی جماعتوں کو انتخاب کے انعقاد میں شبہ ہے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب دو بار جبکے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے ضمنی انتخاب ایک بار موخر کئے جا چکے ہیں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب 23اکتوبرکو کرانے کااعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق کراچی کے دو حلقوں این اے 237ملیر اور این اے 239 کورنگی میں ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوں گے یہ دونوں نشستیں پی ٹی کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی قرار دی گئی تھی جبکہ این اے 246 کاضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے رکن شکورشاد کی جانب سے استعفیٰ کی تردید کے بعد روک دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کےاجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23 اکتوبر2022 کوہوگی۔ حیدرآبادڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنرسندھ سے منگوائی جارہی ہے۔