ثابت ہوچکا عمران خان ملکی مفاد کیخلاف ہے، فضل الرحمٰن

September 25, 2022

مینگورہ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، عمران خان نے قوم کی کشتی کو ڈبو دیا جس کو ہم اوپر لارہے ہیں،ثابت ہوچکا عمران خان ملکی مفاد کیخلاف ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے علما کرام کے ہمراہ جامعہ مدرسہ مظاہرالعلوم میں مولانا عبدالجلیل کی وفات پر تعزیت کی ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اے ٹی ایف ہمیں مختلف طریقوں سے بلیک میل کررہے ہیں۔