کراچی: فائرنگ سے کار سوار، تشدد سے ڈاکو ہلاک

September 25, 2022

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے عوامی مرکز کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد کار میں موجود مقتول کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتول کی شناخت 30 سال کے عفان کے نام سے ہوئی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ویسٹ ہارف جناح برج کےقریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بفرزون میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو اہل علاقہ نے پکڑ لیے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر اہل محلہ کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔