”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا وفادار دوست! اداکار ”فارس شفیع“ کا مسحور کن پوسٹر ریلیز

September 25, 2022

کراچی (محمد ناصر) انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے ”جیوفلمز“ کی پیشکش، ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ریلیز ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی دھڑکنیں تیز کررہی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے فلم کے اہم کرداروں کے پوسٹرز کی نقاب کشائی بھی کی جارہی ہے۔۔فلم سازوں نے ”جیوفلمز“ کے ساتھ اس فلم کی پارٹنر شپ کی ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ اور پاکستانی سنیما کی بحالی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ فلم 13 اکتوبر کو ”جیوفلمز“کے تعاون سے ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔ مقامی طور پر اس فلم کو مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ندیم مانڈوی والا کی طرف سے تقسیم کیا جائے گا جو پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کئی دہائیوں میں اپنی کوششوں اور کام کیلئے مشہور ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر یہ فلم مووی گوورز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی۔