ہیپی ریٹائرمنٹ راجر فیڈرر، بابر اعظم

September 25, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کی ریٹائرمنٹ پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راجر فیڈرر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ عظیم شخصیت اور لیجنڈ ہیں، ہیپی ریٹائرمنٹ۔

بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ راجر فیڈرر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے بھی راجر فیڈرر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے 41 سالہ راجر فیڈرر نےنم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو الوداع کہہ دیا ہے۔