پاک انگلینڈ اور بھارت آسٹریلیا سیریز میں حیران کن مماثلت

September 25, 2022

—فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے ان دنوں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے دورے پر ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں 7 اور آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں 3 میچز کھیلے گی، اب تک کھیلے گئے میچز کے نتائج اور دیگر معاملات میں مماثلت سامنے آئی ہے جو لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بن رہی ہے۔

20 ستمبر کو انگلینڈ اور پاکستان جبکہ اسی دن بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بھی پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، ان دونوں میچز میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور دونوں ہی ٹیموں کو میچز میں شکست ہوئی۔

ان میچز میں ایک اور مشترکہ بات یہ بھی تھی کہ مہمان ٹیموں نے 19.2 اوورز میں ہدف حاصل کر کے اپنے اپنے میچز جیتے۔

سیریز کے دوسرے میچز میں مہمان ٹیموں یعنی انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اور آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کی۔

یہ میچز بھی مشترکہ طور پر بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے اور سیریز ایک ایک سے برابر کی۔

ایک اور مشترکہ بات یہ بھی رہی کہ آج بھی پاکستان اور انگلینڈ جبکہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔