پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کوچز کا تقرر کر دیا

September 25, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر ملکی کوچز کا تقرر کر دیا۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے بتایا کہ انگلینڈ کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر پال فرینکس سینٹرل پنجاب اور پال نکسن کو سندھ کی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ندیم خان کا کہنا ہے کہ بلال شفایت، جان سیڈلر، رچرڈ اسٹونیئر اور آئن فیشر کا بھی تقرر کیا گیا ہے، یہ چاروں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کنڈیشننگ کوچز کے فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب میں ہیڈ کوچ پال فرینکس کے ساتھ عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جبکہ سندھ میں پال نکسن کے ساتھ غلام علی اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، مقامی کوچز کے ساتھ غیر ملکی کوچز کی تقرری سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔

اس حوالے سے پال فرینکس کا کہنا ہے کہ میں چاہوں گا کہ کھلاڑی چہرے پر مسکراہٹ سجا کر کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

کوچ پال نکسن نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، وہ تسلسل کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔