وزیرِ اعظم نے دورۂ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، ذرائع

September 25, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزراء کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب بھی شہباز شریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز شریف نے سرکاری دوروں کے اخراجات بھی 10 سال خود ادا کیے تھے۔