آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کی ملاقات، آرمی ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ

September 25, 2022

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف اورشیخ احمد سلطان بن سلیم کے درمیان پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث پیدا شدہ صورتحال، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ احمد سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔