پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کا ایک اور کارنامہ

September 25, 2022

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اوپنرز نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔