آسٹریلیا کیخلاف بھارت نے تیسرا ٹی 20 اور سیریز جیت لی

September 25, 2022

بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم آسٹریلیا کے ٹم ڈیو نے 54 اور کیمرون گرین نے 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔

بھارت نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر صرف ایک گیند پہلے حاصل کیا، یوں میچ اور سیریز میں فتح اپنے نام کی۔

بھارت کی طرف سے سوریا کمار یادیو نے 69، ویرات کوہلی نے 63 اور ہاردیک پانڈیا نے 25 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

سوریا کمار یادیو میچ کے اور ایکسر پٹیل سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔