سارہ قتل کیس، ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

September 26, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی نے سینئر صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو بہو سارہ قتل کیس میں گرفتار کیا تھا ،جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی تیسری بیوی سارہ کو قتل کردیا تھا ،ملزم شاہنواز پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے، ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہواہے ، پولیس نے ایاز امیر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا تھی۔