سیلاب، 42 افراد ہلاک، 3 ہزار بیمار، 2 لاکھ سڑکوں پر

September 26, 2022

ہالا(نامہ نگار)سیلاب کی متاثرین کی مشکلات کم نہ ہو سکی اب تک 42سے زائد افراد ہلاک 3000سے زائد افراد بیمار سب سے زیادہ گیسٹرو سے 30افراد ہلاک 90سے زائد فلٹر پلانٹس غیر فعال دوماہ سے مسلسل برسات اور سیلابی ریلوں کے پانی سے سینکڑوں دیہات اور لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں زیرآب آنے سے دو لاکھ سے زائد آبادی سڑکوں پر زندگی گزار رہی ہے چاروں اطراف سیم ملا پانی اور اس میں موجود جانوروں کی لاشیں سے پانی میں تعفن پھیل گیا زہریلے پانی سے ڈوبنے جلدی بیماریوں اور پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے جس سے اب تک35 افراد ہلاک اور3000سے زائد افراد بیماری کا شکار ہوگئے اڈیرولعل کے ہاشم ہنگورو میں ایک ہی خاندان کے تین افراد باپ خدا ڈنو بیٹا منٹھار اور اور چچا شیرخان گیسٹرو کےمرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے گیسٹروں میں ہلاکتوں کی تعداد 30مچھروں کے کاٹنے سے6اور پانی میں ڈوبنے سے 6افراد لقمہ اجل ہو گئے 7ٹاؤن کمیٹی اور 30 یونین کونسل پر مشتمل ضلع مٹیاری میں104واٹر فلٹر پلانٹس موجود ہیں جس میں 90سے زائد فلٹر پلانٹس غیر فعال ہیں آئل اینڈگئش رائلٹی فنڈ سے 55سے زائد فلٹر پلانٹس کو دوسال بھی مکمل نا ہوسکے ۔