محکمہ خوراک پنجاب میں پہلی بار خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ تعینات

September 26, 2022

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ایڈوائس پر گورنر بلیغ الرحمان نے محکمہ خوراک کی حالیہ تاریخ میں ایک خاتون محترمہ نعیم افضل کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈویژن مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے اے سی نوشہرہ ورکاں کی حیثیت سے انڈر ٹرانسفر تھیں۔ انکے پیشرو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور ڈویژن عابد کلہار کم و بیش ایک سال کے لگ بھگ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے عہدے پر فائز رہے مگر وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی باضابطہ ایڈوائس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے محترمہ نعیم افضل کو محکمہ خوراک کی حالیہ تاریخ میں پہلی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کرنے کے آرڈرز جاری کئے ہیں ۔