سرد موسم میں متاثرین کا خیموں میں رہنا ناممکن ہوجائیگا، الخدمت فائونڈیشن

September 26, 2022

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاہےکہ ہزاروں متاثرین خیموں میں رہنے پرمجبور ہیں موسم سرما شروع ہونے والا ہے جس کے بعد لوگوں کا عارضی ٹینٹوں میں رہنا بھی ناممکن ہوجائے گا سیلابی علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، فاؤنڈیشن دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر متاثرین کو امداد،خوردنی اشیاء خشک راشن ،خیمے ٹینٹ پہنچارہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحبت پور کےمتاثرہ علاقوں میں متاثرین اورالخدمت کے ذمہ داران سےگفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پاس وسائل اتنے نہیں حکومت کے پاس متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں صرف بیرونی امداد کا انتظار ہے حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے فنڈز تاحال متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچے۔