پی اے سی، سی ڈی اے انتظامیہ سے کوٹیشن ورک کی تفصیلات طلب

September 26, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سی ڈی اے انتظامیہ سے کوٹیشن ورک کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ پی اے سی کی ہدایت پر ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر قاسم چٹھہ نے روڈز‘ انوائرمنٹ اور واٹر سپلائی سمیت مختلف شعبوں سے کوٹیشن ورک کا ریکارڈ طلب کر لیا تاکہ پی اے سی کو بھجوایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں اربوں روپے کے کام اوپن ٹینڈر کی بجائے کوٹیشن پر کرائے گئے جس کا چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان نے نوٹس لیا ہے۔ شعبہ انوائرمنٹ میں خاص طور پر کروڑوں روپے کوٹیشن ورک کے ذریعے خرچ کئے گئے۔