بزم ندیم کے زیر انتظام مقامی کالج میں 74 واں مشاعرہ منعقد

September 26, 2022

ملتان(اسٹاف رپورٹر)بزم ندیم کا 74واں مشاعرہ مقامی کالج میں منعقد ہوا مشاعرے کی صدارت شاہدہ وفا نے کی مہمان خصوصی عبدالرحمان جامی اور شبیر آصف تھے جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی نے سرانجام دیئے شعرا میں شبیر آصف۔تانیہ عابدی۔شاہدہ وفا۔محمد اسامہ شہزاد۔احسان ماہی۔مونس ہاشمی۔اشرف جاوید۔کرامت رخسار۔منیرن بلوچ۔صادق سمرا۔محمد نعیم۔عبد الحلیم جہانگیری۔قیصر ہاشمی۔طفیل بلوچ۔محمد علی۔باہوش۔جاویدخان شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزم ندیم کے سرپرست پروفیسر عبدالواحد ندیم نے کہا بزم ندیم علم و ادب سے محبت کو فروغ دے رہی ہے شعراء کے تلفظ اور عروض کی اصلاح بھی کررہی ہے۔